محمد عبداللطیف خان صاحب مرحوم کی وفات جماعت اسلامی ہند مدھیہ پردیش کا ایک بڑا خسارہ

سابق امیر حلقہ مدھیہ پردیش محمد عبداللطیف خان صاحب مرحوم آج رات بروز جمعہ بتاریخ 27 جولائی 2023 کو اپنے آبائی وطن اندور میں وفات پا گئے۔

ان کی عمر تقریبا 86 سال تھی۔
اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ تحریک کے لیے وقف کر دینے کے ساتھ موصوف کی شخصیت علمی اور فکری اعتبار سے معروف تھی۔
مرحوم کی ولادت یکم نومبر 1936 میں جونا رسالہ شہر اندور مدھیہ پردیش میں ہوئی۔
آپ سابق امیر حلقہ مولانا انعام الرحمن خان صاحب مرحوم کے خاص ساتھیوں میں سے تھے ۔
تقریباً 1960 میں جماعت کی رکنیت حاصل کی۔
موصوف 1970 تا 2009 رکن مجلس شوریٰ حلقہ مدھیہ پردیش رہے۔ اور 2003 تا 2019 ممبر مجلس نمائندگان رہے۔ اسی کے ساتھ 2006 کے اواخر میں جب سابق امیر حلقہ ظہور الحسن صاحب مرحوم کی وفات ہوئی تو تقریبا چھ ماہ کے لیے قائم مقام امیر حلقہ کی ذمہ داری ادا کی۔
اور پھر 2009 تا 2014 امیر حلقہ مدھیہ پردیش کی اہم ذمہ داری پر فائز رہے۔
مزید دیگر ٹرسٹ اور اداروں کے صدور کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ موصوف نے شہر اندور اور حلقہ مدھیہ پردیش میں اپنی محنت اور کوششوں سے بہت سے افراد کو تحریک کے لیے تیار کیا۔
نہایت ہی پرہیزگار اور رقیق القلب شخصیت کے مالک تھے۔
اللہ تعالی ان کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے ان کی سئیات سے درگزر فرمائے انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے،پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے اور تحریک اسلامی کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔ 

حامد بیگ

امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مدھیہ پردیش

محمد عبداللطیف خان صاحب مرحوم کی وفات جماعت اسلامی ہند مدھیہ پردیش کا ایک بڑا خسارہ Read More »